قومی

عمران خان کو نوبل امن انعام دینےکی قرارداد قومی اسمبلی میں جمع

پاک بھارت کشیدگی میں مثبت کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔ حکومت نے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی. وزیراطلاعات فواد چودھری کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے, وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کےلیے انتہائی دانشمندانہ فیصلے کیے۔۔ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔ بھارتی قیادت کی جارہانہ پالیسی دونوں ایٹمی ملکوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئی تھی۔۔ مگر وزیراعظم عمران خان نے انتہائی دانش مندی سے صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers