قومی

لاہور:عمران خان نے خود کو امن کا سفیر منوا لیا، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوبصورت سٹروک کھیل کر خود کو امن کا سفیر منوا لیا ہے۔
ریلوے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ کشیدگی کے دوران بھاتی میڈیا میدان جنگ میں تھا جبکہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے امن کی خواہش سے دنیا کا دل جیت لیا، حالانکہ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بھارت سے کہیں بہتر ہے. انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیر پر گولہ باری جاری ہے پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے . فوج اور عمران خان قومی امور پر یکسو ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers