قومی

محکمہ صحت کا خصوصی ہسپتال ، میڈیکل ٹیم بنانےکا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں پی ایس ایل میچزکے دوران خصوصی ہسپتال اور میڈیکل ٹیم بنانےکا فیصلہ کیا ہے نجی ایمبولینس سروس اور تمام بلڈ بینک رابطے میں رہیں گے۔
کراچی میں سیکریٹری صحت سعید اعوان سندھ کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔جس میں فیصلہ کیاگیا کراچی میں پی ایس ایل کے پانچ میچز کے دوران اضافی انتظامات کیے جائیں گے ۔ سول اور جناح ہسپتال سمیت سٹیڈیم روڈ پر نجی ہسپتال بنائےجائیں گے۔نجی ہوٹلوں میں ایمرجنسی میڈیکل یونٹ بنےگا۔جس میں ڈاکٹر اور دوسراطبی عملہ موجود ہوگا۔ جبکہ سٹیڈیم کے اطراف تین موبائل ڈسپینسریاں بھی قائم کی جائیں گی ۔

About Author

Comment here

Subscribers
Followers