قومی

پاکستانی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال

پاک بھارت کشیدگی کے باعث معطل پاکستانی فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا. کراچی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے کمرشل پروازوں نے اڑان شروع کردی ہے۔
سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹس سے ملکی اور بین الاقوامی پروازیں اڑان بھر رہی ہیں. غیر ملکی ایئر لائنز نے بھی پاکستان کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے. تاہم لاہور، فیصل آباد اور سیالکوٹ سمیت دیگر ایئر پورٹس پر تاحال فضائی آپریشن معطل ہے. سول ایویشن حکام کا کہنا ہے کہ چار مارچ کو دوپہر ایک بجے تک فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share