قومی

پاکستان میں ابھی نندن کے ساتھ بہترین سلوک کیا گیا

پاکستان میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کیساتھ بہترین سلوک کیا گیا جبکہ واہگہ بارڈر پر بھارت نے اپنے ہی ونگ کمانڈر کا استقبال کرنے کی بجائے اسے تحویل میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق واہگہ بارڈر پر حوالگی کے وقت بی ایس ایف اہلکاروں نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو سلیوٹ تک نہیں کیا جبکہ پاکستان میں ابھی نندن کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے اپنے پائلٹ کا استقبال کرنے کی بجائے اسے حفاظتی تحویل میں لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہی درخواست پر ابھی نندن کو رات نو بجے بھارت کے حوالے کیا گیا ۔ بھارتی پائلٹ کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers