بین الاقوامی

پاکستان نے بھارتی قیدی ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا

پاکستان نے بھارتی قیدی ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا ۔۔ابھی نندن کو سخت سکیورٹی کے حصار میں واہگہ بارڈر لایا گیا ، حوالگی کے موقع پر بھارتی سفارت خانے کے عملے کے اہلکار بھی موجود تھے۔
بڑا دل بڑا حوصلہ ، پاکستان نے امن پسندی کا ایک اور ثبوت دے دیا. بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر اور پاکستان کے قیدی ابھی نندن کو واہگہ بارڈر سے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا. ابھی نندن کوسخت سکیورٹی کے حصار میں واہگہ بارڈر لایا گیا۔ ابھی نندن کی حوالگی سے قبل سفری دستاویزات مکمل کی گئیں جس کے بعد اُسے پاکستان میں تعینات بھارتی ایئر اتاشی کے حوالے کیا گیا جو ابھی نندن کے ہمراہ بھارت روانہ ہو گئے. واضح رہے ابھی نندن کے طیارے کو ستائیس فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اُس وقت مار گرایا جب اُس نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ۔۔پاک فوج کے جوانوں نے اسے مشتعل ہجوم سے بچایا اور وزیراعظم عمران خان نے اسے امن کے فروغ کے لئے بھارت کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers