قومی

کراچی ، چنگچی رکشےپر 4سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی

کراچی میں چنگچی رکشےپر چار سے زائد سواریاں بٹھانے پر پابندی لگادی گئی .رکشے کا کم سے کم کرایہ دس روپے مقرر کیاگیا ہے.
سندھ حکومت نے شہرقائد میں چنگچی رکشہ ڈرائیورز کو پابند کیا ہے کہ وہ چار سے زائد سواریاں نہیں بٹھائیں گے ۔۔چنگچی رکشوں کےکرائے کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. جس کے مطابق چھ کلومیٹر تک کے سفرکاکرایہ دس روپے ہوگاجبکہ اس سے زائد سفر کا کرایہ پندرہ روپے مقرر ہواہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پررکشہ ڈرائیورز کیخلاف ضابطہ فوجداری کےتحت مقدمات درج ہونگے۔ رکشےکی رجسٹریشن بھی لازمی قرار دی گئی ہے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers