بین الاقوامی

امریکہ، طالبان مذاکرات کا پانچواں دور قطر میں اختتام پذیر

قطر میں امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا پانچواں دور ختم ہو گیا ہے۔ ترجمان طالبان کا کہنا ہے حالیہ مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوئی۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کےمطابق امن مذاکرات ایک حساس معاملہ ہے، اس لیے فریقین احتیاط سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ جنوری میں ہونے والے مذاکرات میں غیر ملکی فوجوں کے انخلا اور افغان سر زمین کے ایک دوسرے کے خلاف استعمال روکنے پربات ہوئی تھی۔ مذاکرات کے حالیہ دور میں بھی ان دونوں معاملات پرتفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا، امن معاہدے کی تفصیلات پر ابھی کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers