بزنسقومی

ایکسپورٹرزکیلئےبڑی خوش خبری

ایکسپورٹرز کیلئے بڑی خوش خبری ہے۔ ایف بی آر نے سات ارب روپے سے زائد کا سیلزٹیکس ری فنڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق برآمد کنندگان کو سیلز ٹیکس کی مد میں رقم ری فنڈ کرنے کیلئے سٹیٹ بینک کو سفارش بھجوا دی گئی ہے۔ سات ارب تئیس کروڑ روپے کا سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے سے آٹھ سواٹھانوے برآمد کنندگان کو فائدہ ہوگا۔ ایف بی آر نے بتایا۔۔ سیلزٹیکس ری فنڈ لینے والوں کا تعلق ٹیکسٹائل، لیدر، خوراک اور کھیلوں سمیت دوسرے شعبوں سے ہے۔ ری فنڈ کی رقم نقداور بانڈز کی صورت میں دی جائے گی۔

Comment here

Subscribers
Followers