بین الاقوامی

برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کا عمران خان کو فون

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلفونک گفتگو میں وزیرعظم عمران خان نے تھریسامے کو پلوامہ واقعہ کے بعد کی صورتحال پر اپنے نکتہ نظر اور موقف سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی سے متعلق عمران خان کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام کی دنیا بھر میں تعریف کی گئی ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی کو جلد ختم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ اس حوالے سے برطانیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کا باعث بننے والے عناصر پر بھی گفتگو ہوئی.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers