قومی

حالیہ بارشوں نے ساڑھے پانچ سو کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچایا

ملک بھر میں ہونے والی حالیہ بارشوں سے بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے. بارشوں نے ساڑھے پانچ سو کے قریب گھروں کو بھی نقصان پہنچایا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے حالیہ بارشوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ جس کے مطابق حالیہ بارشوں میں بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ جہاں 9 افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوئے۔ بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد گھروں کو نقصانات ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں دو افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہوئے، جبکہ 33 گھروں کو نقصان پہنچا۔ قبائلی اضلاع میں بارشوں سے 4 افراد جاں بحق، 13افراد زخمی ہوئے جبکہ چار گھر کو نقصان ہوا۔ این ڈی ایم اے نے متاثرہ افراد میں دس ہزار سے زائد راشن پیکٹس بھی تقسیم کیے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers