قومی

زرعی اراضی پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر پابندی کا حکم

وزیراعظم کی طرف سے زرعی زمین پر ہاؤسنگ سکیمیں بنانے پر پابندی کے حکم کے بعد لاہور میں ایک سو ترانوے ہاؤسنگ سکیموں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے. ایل ڈی اے نے فائلوں پر اعتراضات لگانا شروع کر دیئے ہیں.
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر زرعی رقبہ بچانے کے لیے غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں کی منظوری نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کی روشنی میں لاہور کی ایک سو ترانوے ہاؤسنگ سوسائیٹیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایل ڈی نے زرعی رقبے پر ہاؤسنگ سکیموں کی جمع شدہ فائلوں پر اعتراض لگانا شروع کر دیئے ہیں۔ چند روز تک ان سکیموں کے نام بھی منظر عام پر لائے جائیں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت ایل ڈی اے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔ ایل ڈی اے کے ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرنے والی سکیموں کو گرا دیا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers