قومی

سندھ حکومت کامختلف محکموں میں کرپٹ افسروں کی تعیناتی کا اعتراف

سندھ حکومت نے مختلف محکموں میں کرپٹ افسروں کی تعیناتی کا اعتراف کرلیا. کرپشن کرکےرقم واپس لوٹانے والے چارسواٹھاسی ملازمین کی فہرست سندھ ہائیکورٹ میں جمع کراد گئی. عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ منظرعام پر آگئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں محکمہ تعلیم کے تین سو گیارہ افسر وں نےکالے دھن کو سفید کیا. زرعی سپلائی کےدو، کالج ایجوکشن کے 6 اور محکمہ خزانہ کے پندرہ ملازمین نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے. محکمہ خوراک کےپچیس، محکمہ جنگلات کے چھ، محکمہ انہار کے ستائیس اور لوکل گورنمنٹ کے پچاس ملازمین نے کچھ رقم دیکر گناہوں کا خمیازہ ادا کیا. محکمہ پولیس کےآٹھ اور ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے پندرہ ملازمین نے بھی سر پر لٹکتی تلوار سے چھٹکارا حاصل کیا . رپورٹ کے مطابق کرپشن کی رقم لوٹانے والے کچھ افسراور ملازمین تاحال عہدوں پر تعینات ہیں . سندھ ہائی کورٹ نے کرپشن کی رقم رضاکارانہ طور پرواپس کرنے والے افسروں کو نوکری سے فارغ کرنے کا حکم دیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers