قومی

متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں

کوئٹہ میں گزشتہ چار روز سے جاری بارشوں اور برفباری کا سلسلہ رک گیا ہے ۔بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں .حالیہ بارشوں اور برفباری سے گیارہ افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے.
سیکیورٹی فورسز لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل اور طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔ سیلاب میں پھنسے خاندانوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالاجارہاہے ۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔انہوں نےتمام بند شاہراہیں کھول کر متاثرین کی فوری امداد کرنے کی ہدائت کی۔۔قلعہ سیف اللہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدائت کردی گئی ہے ۔کوئٹہ ڈویژن سمیت مکران ،قلات ،رخشان اور ژوب ڈویژن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers