قومی

آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزموں کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری، فریال تالپور اور دیگر ملزموں کی عبوری ضمانت میں گیارہ مارچ تک توسیع کردی گئی. عدالت نے آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی.
میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور اومنی گروپ کے سربراہ انورمجید، ان کے تین بیٹے، حسین لوائی اور ملک ریاض کے داماد زین ملک عدالت میں پیش ہوئے. آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے درخواست کی کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی وجہ سے آصف زرداری پیش نہیں ہوسکتے، انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے. ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اسلم مسعود اسلام آباد میں زیر حراست ہے جس کا ریمانڈ سات مارچ کو ختم ہو جائے گا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers