قومیکھیل

ابو ظہبی میں دو دلچسپ میچ کھیلے جائیں گے.

پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کا متحدہ عرب امارات میں آج آخری دن ہے. ابو ظہبی میں دو دلچسپ میچ کھیلے جائیں گے.
ابوظہبی میں کھیلے جانے والا پی ایس ایل کاپہلا میچ آج پشاور زلمی اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جائےگا.دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل ہوں گی۔ پیر کے روز پشاور زلمی کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم ایک با ر پھر سرفہرست آگئی ہے.پشاورزلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے . اسلام آباد یونائٹیڈ ،کراچی کنگز اور لاہور قلندر میں سے دو ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی. مسلسل ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملتان سلطانز کی ٹیم اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے.

Comment here

Subscribers
Followers