بین الاقوامی

بالاکوٹ میں بھارتی حملے پر بھارت کے اندر سے بھی سوالات اٹھنے لگے

بالاکوٹ میں بھارتی حملے پر بھارت کے اندر سے بھی سوالات اٹھنے لگے.سابق بھارتی وزیرداخلہ پی چدم برم اور کانگریس کے رہنما ڈگ وجے سنگھ نے بھی بالاکوٹ میں ہلاکتوں کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان کے ساتھ دراندازی بھارت کو مہنگی پڑ گئی. غیر تو غیر اپنوں نے بھی بالاکوٹ میں حملے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا. کانگریس کے سینئر سیاستدان ڈگ وجے سنگھ نے اپنی ٹوئٹس میں جہاں پلوامہ حملے کو حادثہ قرار دیا وہیں بھارتی حکومت سے سوال بھی اٹھا دیا. ان کا کہنا تھا کہ کیا بھارتی حملے کے بارے میں عالمی میڈیابھی جھوٹ بول رہا ہے؟ڈگ وجے سنگھ نے کہا کہ ایک وزیرتین سو ، بی جے پی کے صدر ڈھائی سو جبکہ یوپی کے وزیراعلیٰ چارسو ہلاکتوں کا دعویٰ کر رہے ہیں. ایک یونین منسٹر نے کوئی ہلاکت نہ ہونے کا بیان بھی دیاہے. آخر کس کی بات سچ مانی جائے. سابق وزیرداخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو اپوزیشن کو برا بھلا کہنے کے بجائے دنیا کو قائل کرنے کی کوشش کا مشورہ دے دیا۔

Comment here