بین الاقوامی

برسلز میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج

جنوبی ایشیا کا امن داؤ پر لگانے والے بھارت کے خلاف یورپ میں بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
برسلز میں بھارت کے خلاف احتجاج میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی برتری قائم کرنے کے لیے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رہا ہے۔ مظاہرین نے بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کی۔ احتجاج میں شامل افراد نے جنگی ماحول کو ہوا دینے اور پاکستان کی جانب سے امن کے پیغام کو ٹھکرانے پر بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share