قومیکھیل

دبئی: احسان مانی کا سرفراز احمد کو سزا پر تحفظات کا اظہار

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر سے سرفراز احمد کو سزا پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس کا ایجنڈا طویل ہونے کے باعث پاکستان قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سزا کا معاملہ نہیں اٹھا سکا. تاہم پی سی بی چئیرمین احسان مانی نے آئی سی سی کے چئیرمین ششانک منوہر سے ملاقات میں انہیں اپنےتحفظات سے آگاہ کر دیا۔ آئی سی سی چئیرمین ششانک منوہر نے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی کے اجلاس میں یہ ترمیم تجویز کرنا تھی کہ اگر دونوں فریق مفاہمت کر لیں تو معاملہ ختم کر دینا چاہیئے ۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers