کھیل

ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے سے باہر

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم پلے آف مرحلے کی ڈور سے باہر ہو گئی. کراچی کنگز نے شعیب ملک الیون کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔ حریف بدلا، میدان بدلا، کنڈیشنز بدلی، لیکن ملتان سلطانز کی پرفارمنس نہ بدلی۔ شعیب ملک الیون کا پی ایس ایل فور میں سفر تمام. کراچی کنگز نے واپسی کا ٹکٹ تھما دیا۔
ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 118 رنز تک محدود رہی. صرف 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ اوپنر عمر صدیق 5، جیمز وینس 16، جانسن چارلس 7 رنز پر ہمت ہار گئے۔ کپتان شعیب ملک کا بلا بھی نہ چلا۔ صرف 26 رنز ہی بنا سکے۔ حماد اعظم 29 اور ڈینئل کرسچیئن نے 5 رنز پر گھٹنے ٹیک دیے۔ کراچی کنگز کے عثمان شنواری نے 4، عمر خان نے 3 شکار کیے۔
جواب میں عما دالیون نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔ بابر اعظم 12، کولن منرو 11 رنز پر پویلین چلے گئے۔ کولن انگرام 31 رنز پر کلین بولڈ ہوئے۔ افتخار احمد کو کھاتہ کھولنے کا موقع بھی نہ ملا۔ لیونگ سٹون نے 53 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers