قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے. تاہم گلگت بلتستان میںبعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے.
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے اکثرعلاقوں میں آج موسم خشک اورسرد رہے گا. تاہم سکردو،کشمیر، چترال اور دیر میں مطلع جزوی طور پر ابرآلودرہے گا. گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں بونداباندی بھی ہو سکتی ہے. جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ظاہر کی جا رہی ہے.آج سکردو میں سب سے زیادہ سردی ہے. جہاں پارہ منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers