بین الاقوامی

نئی دہلی: پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لیے امن مظاہرہ

جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی سرکار کو امن کی راہ دکھانے کے لیے بھارتی عوام سڑکوں پر آگئے۔ نئی دہلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے انسانی زنجیر بنا کر پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے لیے امن مظاہرہ کیا۔
بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہونے والے امن مظاہرے میں شریک افراد نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے انسانی زنجیر بنا کر دونوں ملکوں میں اچھے تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔ مظاہرے میں سیکڑوں افراد شریک ہوئے اور حالیہ واقعات کے بعد پاکستان اور بھارت میں ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا. مظاہرین نعرے لگا رہے تھے کہ جنگ مہنگی ہے امن سستا ہے . جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share