قومی

وزیرخزانہ اسدعمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فضل فیلڈ مٹیاری سے سوئی سدرن کو گیس کی فراہمی , پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کے اجراء اور وزارت داخلہ کیلئے گرانٹس کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا . اجلاس میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کےاجراء کیلئے 18 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی .اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت داخلہ کو 77 کروڑ روپے کی اضافی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی. اجلاس میں فضل فیلڈ مٹیاری سے سوئی سدرن کو 9 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا. ای سی سی نے پورٹ قاسم پر اضافی ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر آئندہ موسم سرما تک مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers