قومی

پی سی بی نے بھارت سےویزوں کے لئے تحریری ضمانت طلب کرلی

پاکستان نے ٹی ٹونٹی اور ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کو دینے پر اعتراض کردیا. پی سی بی نے بھارت سےکھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے تحریری ضمانت طلب کرلی ۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے موقف اختیار کیا کہ بھارت پاکستانی کرکٹرز کو ویزوں کے اجراء کی تحریری یقین دہانی کرائے, ورنہ اس سے ٹی ٹوئنٹی اور ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لی جائے۔ ذرائع کا کہنا آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کی تائید کردی ہے ۔ آئی سی سی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت سے تحریری یقین دہانی حاصل کر کے آئی سی سی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت نے دوہزار اکیس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دو ہزار تئیس میں عالمی کپ کی میزبانی کرنا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers