قومی

کراچی: پاکستانی حدود میں فضائی آپریشن جزوی طور پر معطل

پاکستانی حدود میں فضائی آپریشن ایک بار پھر جزوی طور پر معطل کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹس جاری کردیا .
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق چھ مارچ دن ایک بجے تک صرف کراچی ,پشاور,کوئٹہ اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی ۔ لاہور ,سیالکوٹ ,ملتان اور بہاولپورسمیت دیگر ایئرپورٹس سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی ۔ ایئر پورٹس کے داخلی اورخارجی راستے بھی بند رہیں گے۔ ایئرلائنز کی طرف سے بھی مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایئر پورٹ پہنچنے سے پہلے پروازوں سے متعلق معلومات حاصل کر لیں.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers