بین الاقوامی

دنیا کےامیر ترین لوگوں کی نئی فہرست جاری

امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے امیر ترین لوگوں کی نئی فہرست جاری کر دی. جس کے مطابق کاسمیٹکس کمپنی کی مالک کائیلی جینر دنیا کی کم عمر ترین سیلف میڈ ارب پتی بن گئی ہیں۔
فوربز کی جاری کردہ نئی فہرست میں بھی جیف بیزوس، بل گیٹس اور وارن بفیٹ بدستور دنیا کے تین امیر ترین افراد ہیں. اکیس سالہ کائیلی جینر نے سب سے کم عمر سیلف میڈ ارب پتی بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے. ان سے پہلے یہ اعزاز فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے پاس تھا . کائیلی جینر “کائیلی کاسمیٹکس” کی مالک ہیں،، جس کی مصنوعات صرف آن لائن فروخت کی جاتی ہیں .ایک اندازے کے مطابق کائیلی کاسمیٹکس کمپنی نے گزشتہ سال چھتیس کروڑ ڈالر کی مصنوعات فروخت کیں۔

Comment here