بزنسقومی

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی

کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی. اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انتالیس روپے پر مستحکم رہا.
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے کمی کے بعد ایک سو اڑتیس روپے اسی پیسے ہوگئی. جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو انتالیس روپے پر مستحکم رہا. یورو کی قیمت خرید ایک سو چھپن روپے اور قیمت فروخت ایک سو چھپن روپے پچاس پیسے ریکارڈ کی گئی ،سعودی ریال چھتیس روپے نوے پیسے ، یواے ای درہم سینتیس روپے پچاسی پپسے اور برطانوی پاؤنڈ ایک سو تراسی روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔

Comment here