قومی

سندھ ہائیکورٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں ملزم سلمان منصور، عمرشہزاد اور نوید کی درخواست ضمانت مستردکردی. عدالت نے ملزم گلزارعلی کی طبی بنیادوں پر رہائی کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکور ٹ میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پانچ ارب روپے سے زائد کرپشن کیس کی سماعت ہوئی. ملزم گلزار علی کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ان کامؤکل جیل میں شدید علیل ہے. انہیں بلڈپریشر سمیت دیگر بیماریاں لاحق ہیں انہوں نے ملزم گلزار علی کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی. عدالت نے ملزم گلزارعلی کی رہائی کا حکم دے دیا. جبکہ ملزم سلمان منصور، عمرشہزاد اور نوید کی درخواست ضمانت مسترد کردی. محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزم جیل میں ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers