قومی

فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور ی کی غلطی نہ کی جائے،خورشیدشاہ

پیپلزپارٹی کےسینئررہنماء خورشید شاہ نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ فیصل واوڈا کا معاملہ سلجھائے بغیر بجٹ منظور کرانے کی غلطی نہ کی جائے. چاہتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اتحاد قائم رہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا کےمعاملے پر حکومت سے بات چیت چل رہی ہے. کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے. موجودہ حالات میں سیاسی جماعتوں کا اتحاد بھارت سمیت پوری دنیا میں زیربحث ہے,اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ قائم رہے. حکومت شاید طاقت کے ذریعے معاملہ حل کرنا چاہتی ہے لیکن طاقت صرف پارلیمنٹ کے پاس ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers