قومی

لاہور: صمصام بخاری نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

گورنر ہاؤس لاہورمیں صمصام بخاری نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا. گورنر پنجاب نے ان سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنرچودھری محمد سرور نے صمصام بخاری سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ متنازعہ بیانات پر فیاض الحسن چوہان کے استعفے کے بعد انہیں پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صمصام بخاری کو صوبائی وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers