بین الاقوامی

نئی دلی: متنازعہ رافیل طیارہ کیس کی اہم دستاویزات چوری ہو گئیں، بھارتی اٹارنی جنرل

بھارتی حکومت کا کہناہے کہ متنازعہ رافیل طیارہ کیس کی اہم دستاویزات چوری کرلی گئی ہیں۔
بھارتی سپریم کورٹ میں رافیل طیاروں کے متنازعہ سودے کے کیس میں اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سودے کی اہم فائلیں وزارت دفاع کے دفتر سے غائب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کے مدعی ان فائلوں کو عدالت میں بطور ثبوت پیش کرنا چاہتے ہیں جو کلا سیفائیڈ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے. خفیہ فائلوں کو سامنے نہیں لایا جاسکتا۔ رافیل طیاروں کے سودے پر اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت نے صنعت کار انیل امبانی کو فائدہ پہنچانے کے لیے تیس ہزار کروڑروپے کی کرپشن کی ہے.

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share