بین الاقوامی

پاک بھارت کشیدگی علاقائی امن کیلئےخطرناک ہے،سٹیفن ڈوجارک

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں. دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی لانے کیلئے اقدامات کئے جانے چاہئیں۔
نیویارک میں سیکریٹر ی جنرل اقوم متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا. ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ خطے کی صورت حال سے آگاہ ہے .پاک بھارت کشیدگی کے باعث علاقائی امن کو شدید خطرہ لاحق ہے .سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ انتونیوگوتریس بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہیں. ایسے مثبت اقدامات برقرار رکھنےکی ضرورت ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers