بین الاقوامی

کابل: جلال آباد میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ ،16 افراد ہلاک ، 9 زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش بم دھماکے اور فائرنگ سے سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔
خوکش دھماکہ جلال آباد کے ہوائی اڈے کے قریب ایک تعمیراتی کمپنی کی عمارت میں ہوا. پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور پیدل چل کر وہاں آیا اور دھماکہ کردیا۔ جس کے بعد اس کے ساتھیوں نے وہاں فائرنگ شروع کردی۔ دھماکے اور فائرنگ سے آخری اطلاعات آنے تک سولہ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔ حملے میں پانچوں حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ درای قبول نہیں کی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share