قومی

کراچی ، ڈالمیا میں پولیس مقابلہ،3ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو مارے گئے. مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔
کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے ان سے مقابلہ کر رہی ہے .ایک راہگیر بھی پولیس مقابلے کی زد میں آیا لیکن وہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے محفوظ گلی میں چلا گیا. ایس پی گلشن طاہرنورانی کا کہنا ہےکہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے،، ہلاک ڈاکوؤں کا ایک ساتھی فرار ہوگیا، جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،،ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share