قومی

ہیروز کو قوم کا سلام

پاک بحریہ نے دشمن کے ناپاک عزائم سمندر کے پانیوں میں غرق کر دیئے .آپ نیوز کو بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے والے قومی ہیروز کی تصاویر موصول ہوگئیں.
قوم کے ہیروز کو قوم کا سلام , قوم کے ہیروز پاک بحریہ کے پائلٹ لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار اور ٹیکٹیکل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داؤد جنہوں نے بھارت کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ دونوں ہیروز نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا ۔ دونوں افسران نے پسنی اور گوادر کے درمیان بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا .پاک بحریہ کے جوان دشمن کی آبدوز کو نشانہ بھی بنا سکتے تھے مگر امن کی خاطر ایسا اقدام نہ اٹھایا گیا ۔ نومبر دو ہزار سولہ کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اسے بھاگنے پر مجبور کردیا.

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers