قومی

رحیم یار خان جیل کے قیدی کی ہسپتال میں پراسرار ہلاکت

رحیم یارخان ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ جیل انتظامیہ میت چھوڑ کر فرار ہوگئی. ورثاء نے قیدی سردار محمد کی ہلاکت کا ذمہ جیل انتظامیہ کو قرار دے دیا۔
رحیم یار خان ڈسٹرکٹ جیل میں قیدی سردار محمد پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ جیل انتظامیہ قیدی کی لاش شیخ زید ہسپتال چھوڑ کر فرارہوگئی۔ اطلاع پر ورثاء ہسپتال پہنچ گئے . ورثاء کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل جیل میں ملاقات کی گئی۔ سردار محمد کو کوئی بیماری نہیں تھی ۔ اس کی موت تشدد یا زہر دینے سے ہوئی ہے ۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے قید سردار محمد 27 فروری سے جیل میں ہی زیر علاج تھا ۔ حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی وفات ہو گئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers