قومی

لاہور،کنٹریکٹ ملازمین کی وفات کی صورت میں مالی امداد کی منظوری

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کنٹریکٹ ملازمین کی دوران ملازمت وفات کی صورت میں اہل خانہ کو مالی امداد دینے کی منظوری دے دی.
وزیراعلیٰ پنجاب نے قائمہ کمیٹی برائےفنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں کنٹریکٹ ملازمین کو دوران وفات امداد دینے کی منظوری دی۔ جس کے مطابق گریڈ ایک سےچارکے کنٹریکٹ ملازمین کے اہل خانہ کو سولہ لاکھ روپے ملیں گے.اسی طرح سولہ اور سترہ سکیل کے ملازمین کی وفات کی صورت میں اہل خانہ کو پچیس لاکھ روپے کی امداد ملے گی۔ گریڈ اٹھارہ اور انیس کے ملازمین کے اہل خانہ کو چونتیس لاکھ روپےملیں گے جبکہ گریڈ بیس اوراس سے زیادہ گریڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی وفات پر اہل خانہ کو چالیس لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share