قومی

مری میں برفباری

ملکہ کوہسار میں دو روز موسم خشک رہنے کے بعد ایک بار پھر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا. جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مری میں مارچ کے مہینے میں ہونے والی برفباری نے جنوری کی یادتازہ کردی .آسمان سے اترتے برف کے گالوں اور سرد ہواؤں کے باعث پارہ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا. برفباری کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے. مری اور گلیات کا زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا. میٹرک کے امتحانات دینے والے طلباء کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. موسم کا حال بتانے والوں نے آج رات تک برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share