قومی

پارلیمان کی آئینی طاقت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا، رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق پارلیمان کی طاقت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ایک مائنڈ سیٹ ہے جو اختیارات پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہا ہے.وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ہمارا موقف ایک ہے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا۔ سینیٹر شیری رحمان نے پی آئی اے یونین پرپابندی کیخلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا ۔ سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا.اسی متعلق مشاہد اللہ خان کی شکایت پر چیئرمین سینیٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کر لیا۔ وزیرمملکت پارلیمانی امور نے ایوان میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا ۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر پر پابندی کیخلاف سراج الحق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ اجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers