بزنس

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےچوتھے روز بھی ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے .،مثبت آغاز دکھانے والی انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کررہی ہے.
سٹاک مارکیٹ کاآج آغازمثبت اندازسے ہوا .سرمایہ کاروں کی جانب سے بینکنگ، آئل اینڈ گیس اورسیمنٹ سیکٹرز میں شیئرزکی خریداری کی گئی. انڈیکس ایک سو پچاس پوائنٹس اضافے سےانتالیس ہزارسات سو سینتالیس پر ریکارڈ کیا گیا. تاہم مارکیٹ کی تیزی جلد ہی منفی زون میں تبدیل ہوگئی. اور انڈیکس چورانوے پوائنٹس کمی سے انتالیس ہزار چارسوتہتر کی سطح پر پہنچ گیا. مارکیٹ کا تجارتی حجم چار کروڑ نوے لاکھ شیئرز کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا.

About Author

Comment here

Subscribers
Followers