بزنسقومی

چینی کی قیمتوں میں اضافہ بلا جواز ہے، شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن

لاہور میں چینی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ ہو گیا جبکہ شوگر ڈیلر ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کو بلاجواز قرار دیا ہے .
چینی کی قیمتوں میں دو روپے فی کلو ا ضافے کے بعد تھوک مارکیٹ میں سوکلوگرام بوری پانچ ہزار آٹھ سو پچاس روپے کی ہو گئی ہے ۔ شوگرڈیلرز ایسویسی ایشن کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں سٹہ بازی کرنے والے سرگرم ہیں، گنے کا کرشنگ سیزن ابھی جاری ہے لیکن قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ایسویسی ایشن کے رہنما اصغر بٹ کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی جواز نہیں حکومت فوری طور پر چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت واپس لے۔

About Author

Comment here