قومی

ڈسکہ : خواتین نے زیورات دیکھنے کے بہانے سنار کو لوٹ لیا

ڈسکہ میں چور خواتین کے نقاب پوش گینگ نے صرافہ بازار کے سنار کو لوٹ لیا۔خواتین زیورات دیکھنے کے بہانے دکان پر آئیں اور پورا ڈبہ ہی چرالیا۔آپ نیوز نے زیورات چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی.
ڈسکہ صرافہ مارکیٹ میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ چور خواتین کا گینگ زیورات خریدنے کے بہانے دکاندار سے زیورات کے ڈبے چیک کرتی ہیں ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح ہے کہ دو خواتین زیورات کے ڈیزائن دیکھتے ہوئے بڑی مہارت سے لاکھوں مالیت سونے کے زیورات کا ڈبہ چرا رہی ہیں ۔ صراف کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی میں سی سی ٹی وی فوٹیج دی مگر ابھی تک اس گینگ کے خلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کرسکی ۔

Comment here