قومی

کراچی میں زہریلاکھاناکھانےسے2بچوں کی ہلاکت کامعاملہ

کراچی ميں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچوں کی ہلاکت کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔۔ ملزم ہوٹل مالک اور بچوں کے والدین میں صلح ہوگئی۔
کراچی کی مقامی عدالت میں ہوٹل مالک ندیم ممتازکی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے بتایا۔ بچوں کے والدین سے صلح ہوگئی ہے۔ صلح نامےکی کاپی عدالت میں جمع کرادی ہے۔ عدالت نے پوچھا ٹرائل کورٹ نےاس بارےمیں کیا حکم دیا ہے۔ وکیل نے بتایا صلح نامے سےمتعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں آیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers