قومی

گورنر پنجاب غلام سرور کے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ

بھارتی جارحیت کے خلاف گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کوشش رنگ لے آئیں۔28 سے زائد برطانوی اراکین پار لیمنٹ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کردی ۔گورنر پنجاب چوہدری سرور نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ٹیلی فون پر رابطے کئے ۔گورنر نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں پاکستان کے کردار کی وضاحت کی ۔برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاک بھارت کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ بر طانوی اراکین پار لیمنٹ نے بر طانوی پار لیمنٹ میں پاک بھارت کشیدگی پر تحر یک بھی جمع کروادی جس پر لیبر پارٹی ‘ڈیموکر یٹک یونینسٹ ‘ سکائوٹس نیشنل پارٹی ‘لیبر ل ڈیموکر یٹ پارٹی ‘کنزرویٹو پارٹی کے اراکین نے دستخط کئے ۔

Comment here