قومی

افضل کوہستانی بٹگرام کےعلاقےآلائی میں سپردخاک

کوہستان وڈیو سکینڈل کے مرکزی کردار افضل کوہستانی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔
ایبٹ آباد میں قتل کیے گئے افضل کوہستانی کی تدفین بٹگرام کے علاقے آلائی میں کی گئی ہے۔ افضل کوہستانی کے بھائی گل نذر کا کہنا ہے گھر والوں کی جان کو خطرہ ہے۔ اس لئے افضل کی میت کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب کوہستان پولیس نے قتل کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ کوہستان پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں موسم خان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔

Comment here