قومی

جنرل قمرجاویدباجوہ نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملکی ترقی میں خواتین کے کردار کو سراہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کےمطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہماری خواتین کا یونیفام میں کردار تابناک ہے۔ خواتین پوری قوت کےساتھ دفاع وطن کیلیے مردوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ شہدا کے خاندانوں کی خواتین بہادر ہیں۔ خواتین کا گھر کو سنبھالنے کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے۔ آرمی چیف نے کہا۔۔ ملکی ترقی میں پاکستانی خواتین پیش پیش ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers