قومی

خواتین کاعالمی دن

وزیراعظم عمران خان نے خواتین کے عالمی دن پر محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کہتے ہیں قیام پاکستان کیلیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا آزادی کی تحریک میں محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ رہیں۔ قیام پاکستان کیلئے ان کی گراں قدر خدمات ہیں۔ وزیراعظم نے ملکی ترقی کیلئے خواتین کے کردار کو سراہا, کہا ملک وقوم کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے ملکی ترقی کیلیے خواتین کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم بھی کیا۔

Comment here

Subscribers
Followers