ٹیکنالوجی

خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے اپنا ڈوڈل تبدیل کر دیا

خواتین کے عالمی دن پر گوگل نے اپنا ‘ڈوڈل’ تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے.
گوگل نے خواتین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ڈوڈل پر’عورت‘ لفظ کو گیارہ مختلف زبانوں میں لکھ کر ڈیزائن کیا ہے جن میں عربی، ہندی اور فارسی بھی شامل ہے۔ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو اس میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے چودہ عبارتیں بھی مختلف زبانوں میں تحریر کی گئیں ہیں جن کا انگریزی ترجمہ دائیں جانب موجود ہے۔خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

Comment here

Subscribers
Followers