بزنس

ملک کے زرمبادلہ ذخائرمیں ایک بار پھر اضافہ

ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سٹیٹ بینک کےمطابق زرمبادلہ ذخائر آٹھ کروڑ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔
حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سبب ملکی خزانہ مستحکم ہونے لگا ہے۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں آٹھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کےبعد مجموعی ذخائر چودہ ارب پچانوے کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کےمطابق مرکزی بینک کے ذخائر آٹھ ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس چھ ارب تراسی کروڑ ڈالر موجود ہیں۔

Comment here

Subscribers
Followers