بین الاقوامی

مودی حکومت کو گائے کا 2 کلو گوشت نظر آ جاتا ہے ، ہری پرساد

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ۔بی کے ہری پرساد مودی سرکار پر برس پڑے کہتے ہیں۔ مودی حکومت کو گائے کا تھوڑا سا گوشت بھی نظر آجاتا ہے مگر کشمیر میں ساڑھے تین سو کلو بارود نظر نہیں آیا.
کانگریس کے رہنما ہری پرساد نے مودی حکومت کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ بنگلور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا مودی حکومت کو کیرالہ میں ایک مسلمان اخلاق کے گھر میں گائے کا دو کلو گرام گوشت نظر آگیا تھا مگر کشمیر میں ساڑھے تین سو کلو بارودی مواد دکھائی نہیں دیا۔

Comment here